ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے شہروں میں پاکستانی آموں کی نمائش 21 اگست تک جاری رہے گی

اسلام آباد:چین کے شہروں اورمچی اورسنکیانگ میں پاکستانی آموں کی نمائش کے حوالے سے ایوان بالا کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاس میں منعقد ہوا۔

 کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی آموں کا شمار ذائقہ کے لحاظ سے دنیاکے بہترین آموں میں ہوتا ہے اگر بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے تو پاکستانی آم کو ایکسپورٹ کر کے اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین کے شہروں اورمچی اورسنکیانگ میں پانچ روزہ نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی آم کے ایکسپورٹرز اور مینگو گروورز کو پاکستانی آموں کی نمائش کے لئے بھر پور مواقع دیا جائے گا۔

 اس حوالے سے آج معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہاہے۔ خصوصی کمیٹی کو ٹی ڈیپ وزارت کامرس، ایف بی آر، خارجہ امور، مواصلات، سول ایوی ایشن کے حکام نے اب تک ہونے والے تیاریوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اورمچی میں یہ نمائش 17 سے 21 اگست2023 کو منعقد ہو گی اس کے لئے تین دن اسلام آباد اور چار دن لاہور سے پروازیں جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں