ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین پر روس کا تازہ حملوں میں شہری ہلاک اور زخمی

بتایا گیا ہے کہ روسی فوج نے آج صبح یوکرین کے شہروں کرییف رگ اور خرسون  میں اپارٹمنٹس اور ایک یونیورسٹی کی عمارت کو نشانہ بنایا، جس دوران  ہلاکتیں  اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں آج صبح یوکرین کے شہروں پر روس کے حملوں کا جائزہ پیش کیا تھا۔

"یوکرین کے علاقوں،   پر امن شہروں اور انسانوں کے دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے عمل  سے دو چار ہونے ” کا اشارہ دیتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ "پیر کی صبح  کرییف رگ میں خرسون میں  رہائشی عمارتوں اور یونیورسٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔  بڑے افسوس سے کہنا پڑتا  ہے کہ اس دوران جانی نقصان بھی ہوا ہے اور زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ ملبے تلے انسانوں کی موجودگی کا خدشہ ہے۔”

 زیلنسکی نے بتایا کہ تمام تر ہنگامی ٹیمیں جائے وقوعہ  پر موجود  ہیں اور یہ ممکنہ حد تک انسانوں کو بچانے کی کوشش میں ہیں۔

دوسری جانب روسی خبر رساں ایجنسی طاس کے مطابق یوکرین کی فوج نے صبح کے وقت دونیتسک شہر کے مرکز پر HIMARS  ملٹی راکٹ لانچر سسٹم سے میزائل حملے کیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان حملوں میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک کار اور ایک بس جل کر راکھ ہو گئی ہیں۔میں جائے وقوعہ  م می ٹیمیں جاضے

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں