ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بہاولپور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ

 

بہاولپور: ضلعی انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر 7 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی۔

بہاولپور میں 7 اگست تک کشتی میں دریا عبور کرنے، دریا میں آمدورفت اور تیراکی پر پابندی ہوگی، دریا کے پتن پر گھومنے پھرنے اور مجمع لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کا اطلاق بہاولپور ضلع کے 21 مقامات پر ہوگا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں