ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ: استنبول ایئر پورٹ کارگو ٹریفک میں نمبر وَن

استنبول ایئر پورٹ ، رواں سال کے پہلے نصف میں، یورپی کارگو ٹریفک  میں نمبر وَن  قرار پایا ہے۔

وزیر رسل و رسائل و انفراسٹرکچر عبدالقدیر اورال اولو نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "یورپ کی بہترین کارگو ٹریفک والے پہلے 10 ایئر پورٹوں میں بحیثیت  استنبول ایئر پورٹ ہم پہلے نمبر پر ہیں۔ استنبول ایئر پورٹ چوٹی پر مضبوطی سے پاوں جمائے ہوئے ہے”۔

اورال اولو نے بیان میں سال کے پہلے نصف کے دوران  کارگو ٹریفک  کے حوالے سے ایئر پورٹوں کے درجوں کو بھی جگہ دی ہے۔

بیان کے مطابق  استنبول  ایئر پورٹ کے بعد میلانو۔ایم ایکس پی دوسرے، لائپزگ۔ہیلی تیسرے، میڈرڈ  چوتھے اور کولن۔بون ایئر پورٹ پانچویں نمبر پر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں