ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک طالبِ علم براق   قارا تاش کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریاضی اور کمپیوٹر کے شعبے میں پہلی پوزیشن

براق   قارا تاش  نے برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریاضی اور کمپیوٹر کے شعبے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

براق   قارا تاش  جنہوں نے  ریاضی کے اولمپکس میں کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیے ہیں  کو  برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی  میں  مقابلے کے لیے  ترکیہ کی قومی ٹیم کی  نمائندگی کررہے ہیں۔

اس سال ہائی اسکول سے گریجویشن کرنے والے قارا تاش  نے  نے اپنے دوست کی تجویز پر شرکت  کرتے ہوئے آکسفورڈ یونیورسٹی کے امتحان میں ریاضی اور کمپیوٹر میں 93 پوائنٹس حاصل کیے ہیں ۔

براق   قارا تاش  کو سب سے پہلے  اس شعبے میں پوری  اسکالرشپ دی گئی ہے۔

براق   قارا تاش   نے کہا کہ ریاضی کے اولمپیاڈ نے انہیں خود کو بہتر کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔

انہوں نے کہا  کہ وہ ایک محنتی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے لیے وقت نکالنا بھی جانتے ہیں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے مقابلے کے بارے میں کہا کہ اس مقابلے کے لیے  تحریری اور زبانی امتحانات ہوئے  اور  دنیا بھر سے 66 افراد کو ریاضی-کمپیوٹر کے شعبے میں داخلہ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  امتحانات کا 100 پوائنٹس کے ساتھ  جائزہ لیا گیا اور انہوں نے اس مقابلے  میں  93 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور یونویرسٹی میں  سو فیصد  اسکالرشپ کے ساتھ داخلے کا حق بھی حاصل کرلیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے  مجموعی اوسط 72  کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنے اہداف کے بارے میں بات کرتے ہوئے، قاراتاش  نے کہا کہ وہ DNA اسٹڈیز اور کینسر کے خلاف جنگ پر مصنوعی ذہانت کے اثرات پر کام کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سب سے بڑا مقصد ماسٹر ڈگری مکمل کرنے کے بعد ترکیہ واپس آنا اور یہاں خدمت کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں