ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: یورپ جانے کے خواہشمند 385 پاکستانی بازیاب

 لاہور : لیبیا میں انسانی سمگلروں کے گوداموں پر چھاپوں میں یورپ جانے کی کوشش کرنیوالے385 پاکستانیوں کو بازیاب کروالیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چھاپے مشرقی لیبیا میں انسانی سمگلرز کے ٹھکانوں پر مارے گئے جہاں پاکستانیوں کو چھپایا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بازیاب افراد میں بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کو پولیس ہیڈکوارٹر منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی شہری غیرقانونی طور پر یورپ جانے کے ارادے سے لیبیا پہنچے تھے جہاں انہیں سمگلروں نے اپنی حراست میں لیکر رہائی کے بدلے تاوان مانگا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں