ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ڈی ایم نے مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، محمد جاوید قصوری

لاہور: امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے پٹرول مہنگا ہونے پر شدید غم وغصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے سب کچھ مہنگا ہوگا، غریبوں کیلئے حالات ناقابلِ برداشت ہوچکے ہیں۔

محمد جاوید قصوری نے کہاکہ  پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف لانگ مارچ کیے لیکن اقتدار میں آکر مہنگائی کے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ مہنگائی، بدامنی، بے روزگاری سے پریشان عوام کے لیے جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی عیاشیاں ختم نہیں کر رہی اورعوام پر پٹرول بم گرا رہی ہے۔حکمرانوں نے جاتے جاتے عوام پراضافی بوجھ ڈال دیا ہے۔ حکومت بتائے عوام پٹرول بھروائیں، کھانا کھائیں، بجلی گیس کے بلز ادا کریں یا پھر یا بچوں کی سکول کی فیس دیں۔

انہوں نے حکومت سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کوواپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے رخصتی سے قبل عوام کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے ۔حکومت نے عالمی منڈیوں سے 85 ڈالر فی بیرل کے حساب سے تیل خریدا، بین الاقوامی ٹیکس اور سرچارج شامل کر کے تیل کی قیمت 92 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل بنتی ہے، پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 166 روپے 37 پیسے فی لٹر بنتی ہے۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پٹرول کی قیمت پر 92 روپے 20 فی لٹر ٹیکس عائد کیا ہے، تمام تر ٹیکسز عائد کرنے کے بعد بھی پٹرول کی قیمت 260 روپے فی لٹر بنتی ہے۔مگر حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ عوام خودکشیوں پر مجبور ہو چکے ہیں اور ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں