ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 کعبہ کو غسل دینے کی تقریب، بیت اللہ کا دروازہ کھول دیا گیا

ریاض:مکہ مکرمہ میں غسل کعبہ کی تقریب کے دوران خانہ کعبہ کا دروازہ کھول دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین انتظامی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔

کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا اور مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

نائب گورنر مکہ مکرمہ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کی۔

غسل کعبہ کے دوران بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو صاف کیا گیا جب کہ غسل کعبہ کیلئے  20لیٹر آب زمزم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا،غسل کے بعد خانہ کعبہ کوخالص عود،عرق گلاب اوربخورکی خوشبوں سے معطر کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں