ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد:صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی۔

صدر عارف علوی نے ڈیفنس ہا وسنگ اتھارٹی اسلام آبادترمیمی بل 2023کی منظوری دی،بل کا مقصد ڈیفنس ہاسنگ اتھارٹی اسلام آباد،2013  میں ترمیم کرنا ہے۔ 

اس کے علاوہ پٹرولیم(ترمیمی) بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے۔ اس بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ ، 1934  میں ترمیم کرنا ہے۔ صدرنے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی)بل 2023 کی بھی منظوری دی ہے۔ 

بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ ، 1973  میں ترمیم کرنا ہے۔ تینوں بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں