ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا۔

بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے قلیل مدت میں بڑے ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، ہم 2018 میں ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالاہے، شہباز شریف نے وہ کام کیا ہے کہ گلیات، کشمیر، مری، ہزارہ کے لوگ دعائیں دیں گے۔

وفاقی وزیرا طلاعات کا کہنا تھا کہ بارہ کہو کے راستے مری جانے کا راستہ کسی اذیت سے کم نہیں تھا جس کو وزیراعظم نے دس ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، اگر یہ کام 15 ماہ میں ہو سکتا ہے تو چار سال میں کیوں نہیں ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں