ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حجاج کو رقوم کی واپسی کیلیے بینکوں کو فنڈز جاری کردیے گئے

اسلام آباد: رواں برس سرکاری اسکیم کے تحت حج کرنے والوں کو رقم کی واپسی کے لیے وزارت مذہبی امور نے نامزد بینکوں کو فنڈز جاری کردیے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق تمام حجاج کرام کو رقوم واپسی کے میسج بھیج دیے گئے ہیں۔ متعلقہ بینکوں سے رقوم کی ادائیگی آئندہ ہفتے  شروع ہو گی۔ نامزد بینک حجاج کو رقوم کی باسہولت ادائیگی یقینی بنائیں۔

بتایا گیا ہے کہ حجاج کرام کو 97 ہزار تا 1 لاکھ 32 ہزار روپے واپس ملیں گے۔ قربانی کی مد میں 55 ہزار روپے پہلے واپس کیے گئے تھے۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حجاج سے بھی آرا اور شکایات طلب کر لیں۔ ٹور آپریٹرز سے معاہدے کی خلاف ورزی یا سہولیات میں کمی کی شکایات 18 اگست تک طلب کرلی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حج گروپ آرگنائزرز سے بازپرس کر کے شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ نجی اسکیم کے حجاج کرام کو بھی موبائل ایس ایم ایس جاری کر دیے گئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں