ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کا مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکا ہے، کیاہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگئی کہ قومی اسمبلی کی 8 نشستیں کم ہوگئیں؟ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتا۔

سابق وزیر نے کہا کہ جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائیں گے، ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں