ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مشترکہ مفادات کونسل نے نئی مردم شماری کا معاملہ موخرکر دیا

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے نئی مردم شماری کا معاملہ موخر کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت موجودہ اتحادی حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس ہوا جس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر غور کیا گیا۔

سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگران وزرائے اعلی، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر نوید قمر ، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوئے، تاہم وزیراعلی بلوچستان کی پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی اور وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

وزارت منصوبہ بندی نے مشترکہ مفادات کونسل میں نئی ڈیجیٹل مردم پر بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری و خانہ شماری کے نتائج پیش کئے۔ شرکا کے درمیان مردم شماری کا اتفاق رائے سے منظوری کا معاملہ طے پا گیا۔

وزیراعلی سندھ نے مردم شماری کی منظوری دے دی اور ایم کیو ایم نے مردم شماری کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا، اب وزیراعلی بلوچستان کے اجلاس میں پہنچنے کے بعد حتمی منظوری دی جائے گی، ان کی آمد پر نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر فیصلہ ہوگا تب تک معاملہ موخرکر دیا گیا۔ اگر نتائج کو منظور کر لیا گیا تو پھر نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا، نئی مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں