ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم سیاستدان اور معاشی امور کا ماہر ہونا چاہیے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ جب تک انتخابات نہیں ہوتے ملک میں نگراں سیٹ اپ رہے گا ، ملک میں الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن کہے کہ انتخابات نہیں کراسکتا تو وہ جانے اور عدالتیں جانیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات 90 دن میں اور نوازشریف کی موجودگی میں ہوتے نظر آ رہے ہیں، نوازشریف واپس آکر اپنے مقدمات کا سامنا کرلیں گے، ان کے خلاف بنائے گئے مقدمات جھوٹے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں