ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپشن، فراڈ، جھوٹ کے جرم میں سزا بھگتنا ہوگی،عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دور میں مخالفین کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا، چیئرمین پی ٹی آئی کو کرپشن، فراڈ، جھوٹ کے جرم میں سزا بھگتنا ہوگی۔

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن عدالت کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نہ صرف چوری کی بلکہ چوری پر سینہ زوری کی، عوامی نمائندوں کو الیکشن کمیشن کے پاس گوشواروں میں اثاثے ظاہر کرنا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے اثاثے چھپائے، ان کی چوری اور مِس ڈیکلریشن ثابت ہوئی، توشہ خانے کے تحائف کو بلیک مارکیٹ میں فروخت کیا گیا، 11 مہینے سے چلتا کیس کبھی نہ کبھی اپنے انجام کو پہنچنا تھا، جج صاحب نے واضح طور پر کہا ہے چیئرمین پی ٹی آئی صادق اور امین نہیں رہے۔

ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے مرتکب پائے گئے ہیں، انہیں کرپشن، فراڈ اور جھوٹ کے جرم میں سزا بھگتنا ہوگی۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہمیشہ تکنیکی بنیادوں پر اپنا کیس آگے لے کر چلتے ہیں، دوسروں پر الزام اور دیوار سے لگانے والے کے پاس آج اپنی صفائی میں کہنے کو کچھ نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی تجوریاں بھریں، ان کی کرپشن اور نان ڈیکلریشن ثابت ہوئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں