ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے ،خواجہ آصف

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر عالمی طاقتیں خاموش ہیں، کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم اور بربریت کی داستان رقم کی جارہی ہے، مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم میں کشمیر سرفہرست ہے، کشمیر کو جیل کی مانند پیش کیا جارہا ہے، اس صورتحال میں پاکستان اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن کے بغیر خطے میں نہ تو کشیدگی کم ہو سکتی ہے اور نہ ہی امن قائم ہوسکتا ہے، کشمیر میں کشیدگی کسی بھی وقت خطے میں تباہی کا باعث بن سکتی ہے، عالمی طاقتوں کی توجہ کسی اور جانب مرکوز ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی طاقتوں بالخصوص مغربی ممالک کو یوکرین کا مسئلہ نظر آرہا ہے، وہ مسئلہ اپنی لیکن کشمیر، فلسطن، برما اور ہندوستان کے مسلمانوں پر ظلم و ستم پر عالمی طاقتوں کا ضمیر خاموش ہے، 75 سالہ کشمیر کا مسئلہ انہیں نظر نہیں آرہا، فلسطین کے مسئلے پر بھی ان کی توجہ نہیں جارہی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کشمیر فلیش پوائنٹ ہے، کسی بھی وقت عالمی امن تباہ ہوسکتا ہے، کشمیر اور فلسطین پر ظلم و ستم پر چند مسلم ملک کی جانب سے آواز اٹھائی جارہی ہے، دیگر طاقتیں ان مظالم پر خاموش ہیں، جب بھی بنی نوع انسان نے ظلم پر خاموشی اختیار کی وہ کسی جنگ کا پیش خیمہ بنی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں