ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین نے بحیرہ اسود کے روسی اڈے پر حملے کی کوشش کی، روس

ماسکو:روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یوکرین کی دو ڈرون کشتیوں نے بحیرہ اسود کی ایک بڑی بندرگاہ نووروسیسک میں روسی بحریہ کے اڈے پر حملہ کرنے کی کوشش کی جنہیں روسی جہازوں نے تباہ کر دیا۔

روسی وزارت دفاع نے کہا کہ گزشتہ رات یوکرین کی مسلح افواج نے نووروسیسک بحری اڈے پر دو ڈرون کشتیوں کے ذریعے حملہ کرنے کی کوشش کی جبکہ ان کے حملے کو پسپا کرنے کے دوران ڈرون کشتیوں کو روسی جنگی بحری جہازوں نے دیکھتے ہی تباہ کر دیا۔

نووروسیسک میں ٹینکروں پر تیل لوڈ کرنے والے کیسپین پائپ لائن کنسورشیم نے کہا کہ اس کے بنیادی ڈھانچے کو حملے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تیل کی لوڈنگ معمول کے مطابق جاری ہے تاہم بندرگاہ پر جہازوں کی نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں