ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورس، کراچی کا انفرااسٹرکچر بہترکرنے کا منصوبہ منظور

improvement

اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی ( ایکنک ) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دیدی۔ کورنگی، ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا.

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں 110 ارب روپے سے زیادہ لاگت کے متعدد منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں کورنگی، ملیر سمیت کراچی میں انفراسٹرکچر کی بہتری کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 18 ارب 80 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 16 ارب 70 کروڑروپے قرض دے گا۔

قومی سطح پر زرعی ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے اور ماحولیات اور میونسپل سروسز میں بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی جس پر وزارت خزانہ کے مطابق 64 ارب 48 کروڑ روپے لاگت آئے گی جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک منصوبے کیلئے 51 ارب 58 کروڑ روپے قرضہ دے گا ۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں ماحولیات اور دیہی ترقی کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس پر 16 ارب 26 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

اجلاس میں سیالکوٹ ایمن آباد روڈ کو دو رویہ کرنے کا 10 ارب 82 کروڑ کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا جس کے تحت کا مونکی کو موٹروے کے ساتھ لنک کیا جائے گا جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں منصوبے پر پچاس، پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں