ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیدیا

واشنگٹن:امریکا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی گرفتاری پر  ترجمان امریکی دفتر خارجہ میتھیو ملر  نے کہا ہے  کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر سیاستدانوں کے خلاف کیسز پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ 

میتھیو ملر نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جمہوری اصولوں کے احترام اور قانون کی حکمرانی کا کہتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ 

عدالتی فیصلے کے بعد لاہور پولیس کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں