ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں جنگل کا قانون ہے، اتحادی تتر بتر ہونے والے ہیں، شیخ رشید

disintegrate

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون ہے، 10 اگست کو اتحادی تتر بتر ہو جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جو صرف چار دن کی مہمان اداکار رہ گئی ہے، ظلم و بربریت، چنگیزیت، دہشتگردی کی ایسی سیاہ تاریخ چھوڑ کر جا رہی ہے جو ہمیشہ سیاہ الفاظ میں یاد رکھی جائے گی۔

ان کاکہنا تھا کہ پولیس ہمارے گھروں سے گاڑیاں، گھڑیاں، کیش اور فون لے جاتی ہے، عورتوں اور بچوں کو لاپتہ کر دیتی ہے اور عدالتیں تماشہ دیکھتی رہ جاتی ہیں، اگر غلطی سے ان کی ضمانت لے لی جائے تو جیل کے دروازے پر ہی دوسرے کیس میں گرفتار کر لیا جاتا ہے،  اسلام آباد پولیس میری وجہ سے میرے دوست کے گھر توڑ پھوڑ کر کے ایک ملازم کو اٹھا کر لے گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں پولیس کے حوالے سے آرمی چیف سے درخواست کروں گا کہ اپنی کسی ایجنسی کی ڈیوٹی لگائیں اور تحقیقات کرائیں، اشفاق وڑائچ، شفقت فیض اور سی پی او راولپنڈی کے رویے سے اداروں کے مقام اور شہرت کو ایسے لوگ کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے نے الیکشن کمیشن کو واضح ہدایت جاری کر دی ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ ازخود آگے نہیں بڑھا سکتا، نگران وزیراعظم وہی آئے گا جس کو لانے والے لائیں گے باقی کمپنی کی مشہوری ہے اور جمعہ جنج کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں