ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

میں پریوں اور جنات کو دیکھ سکتی تھی ، اداکارہ میرا کا دعویٰ

لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پریوں اور جنات کو دیکھ سکتی تھی۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا ایک نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں ۔شو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خاندان کے مذہبی رحجان کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے کہا کہ میرے دادا ایک حکیم اور بہت مذہبی آدمی تھے، ان کے پاس موکلوں کو قابو کرنے کی طاقت تھی اور ان کی دعائیں ہمیشہ پوری ہو جاتی تھیں اس لیے لوگ ان کے پاس اپنے لیے دعائیں کروانے آتے تھے۔

میرا نے شو میں بتایا کہ میں اپنی دادی اور دادا کے پاس ہی رہتی تھی اور میرے پاس بھی اپنے دادا جیسی طاقت تھی، میں پریوں اور موکلوں کو دیکھ سکتی تھی جو دادا کے قابو میں تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں