نواب شاہ:کراچی سےپنڈی جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیاں نواب شاہ کے قریب پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 50افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے آنے والی ہزارہ ایکسپریس سرہاری ریلوے اسٹیشن نواب شاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، جس میں ہزارہ ایکسپریس کی10 بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
پولیس کے مطابق ہزارہ ایکسپریس میں سوار مسافروں کو بوگیوں سے نکالنے کا کام جاری ہے،حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد ورفت معطل ہو گئی۔
ڈی ایس ریلوے کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے کے باعث قریبی اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے، واقعے کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔
