ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

  آفیشل سیکرٹ ایکٹ  ترمیمی بل سے سارا  پاکستان چھاؤنی بن جائے گا، سینیٹر مشتاق احمد

اسلام آباد: جماعت اسلامی پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے خبردارکیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ  ترمیمی بل سے سارا  پاکستان چھاؤنی میں تبدیل ہو جائے گا اور خفیہ اداروں کو اندھے اختیارات مل جائیں گے ۔ سیاسی انسانی ، جمہوری ، آئینی حقوق متاثر ہوں گے۔

سینیٹر مشتاق نے کہاکہ   غیر اعلانیہ طور پر قانونی مارشل لاء لگ جائے گا، لا محدود اختیارات متذکرہ ترمیمی بل کے تحت برقرار ہیں اس بل میں  معمولی مصنوعی قسم کی حکومت کی جانب سے ترامیم کی گئی ہیں جبکہ ایکٹ میں متعارف کردہ ترامیم کے خطرناک اثرات برقرار ہیں ۔

رہنما جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ   سادہ کاغذ ، تعلیمی اداروں ، این جی اوز ، خیراتی اداروں ، غیر ریاستی عناصر کا تذکرہ بھی ہے  ۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں   ترامیم خطرناک ہیں۔ اگر پارلیمنٹ نے اس ایکٹ کو ایسے ہی پاس کیا تو پورا ملک کنٹونمنٹ/ چھاونی بن جائے گا۔ اس ایکٹ کی وجہ سے غیر معمولی اندھے اختیارات انٹیلیجنس ایجنسیوں کے پاس آ جائیں گے جس سے بشری حقوق، سیاسی آزادیاں، انسانی آزادیاں اور میڈیا کی آزادی شدید طور پر متاثر ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ   اس ایکٹ کے نتیجے میں حکومت قانونی مارشل لا لگارہی  ہے آئینی شقوں 9,10 اور 10 ( اے ) کے علاوہ آرٹیکل 14 کے تحت شہری آزادی بنیادی حقوق کے معاملات منسلک ہیں انہیں نظر انداز کیوں کیا جا رہا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں