ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک ساختہ ڈرونز کا امریکی ذرائع ابلاغ میں چرچا

 ترک دفاعی صنعت کے تیار کردہ  ڈرونز امریکی ذرائع ابلاغ کی سرخیوں کا حصہ بن گئے ہیں۔

امریکی بزنس انسائڈر جریدے نے خلیجی ممالک کی ترک ڈرونز سے متعلقہ  دلچسپی  اور بائراکتر ٹی بی ٹو  کی شہرت کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

 تجزیاتی خبر میں  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی طرف سے ترک ساختہ ڈرونز  میں دلچسپی  اور ترکیہ کی مشرق وسطی کے ہمسایہ ممالک کو دفاعی صنعتی مصنوعات کی برآمدات  قابل ذکر ہیں۔

 صدر ایردوان کے گزشتہ ماہ کے دورہ ریاض کے دوران اس سلسلے میں  قابل ذکر معاہدے کیے گئے جس سے  چینی ساختہ  ڈرونز کی خلیجی ممالک کو برآمدات کھٹائی میں پڑ گئی ہیں۔

 خبر میں بتایا گیا ہے کہ  چند سالوں میں خلیجی ممالک ترک ساختہ ڈرونز کے بڑے خریدار بن کر سامنے آئے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں