ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینیٹ میں حکومت  پُرتشدد انتہا پسندی کی سزا کے بل سے دستبردار ہوگئی

اسلام آباد: سینیٹ میں حکومت اپوزیشن اور حکومتی اتحادیوں کے احتجاج پر  پُرتشدد انتہا پسندی کی سزا کے بل سے دستبرادر ہوگئی  جب کہ  سرکاری راز(ترمیمی) بل ) 2023  سمیت   چار بلزکثرت رائے سے منظور کر لیے گئے ۔آفیشل سیکرٹ ترمیم بل کا مقصد بدلتے  سماجی حالات کے پیش نظر سرکاری دستاویزات کی رازداری برقراررکھنے  اور حفاظت کو یقینی بنانا بتایا گیا ہے۔

 وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے متذکرہ بل  پیش کیا۔ ایوان نے “ہائر ایجوکیشن کمیشن (ترمیمی بل)، 2023″، “پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کارپوریشن تبدیلی(ترمیمی بل)، 2023” )اور “زکو و عشر (ترمیمی بل) 2023″ کو بھی منظور کیا۔ جب کہ حکومت نے ” پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام بل، 2023″ واپس لے لیا۔

اس کے علاوہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ترمیمی) بل )2023 ایوان میں پیش کیا گیا اور چیئرمین نے اسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا۔ایوان کا اجلاس اب آج  پیر کو سہ پہر 3 بجے دوبارہ ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں