ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نامعلوم افراد نے نایاب انڈس ڈولفن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا

کراچی:بلوچستان کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے نایاب بلائنڈ انڈس ڈولفن کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ 

کنزرویٹر سندھ وائلڈ لائف جاوید مہر کے مطابق راستہ بھٹک کر دریائے سندھ سے  بلوچستان میں داخل ہونے والی اندھی ڈولفن کو گولیاں مارنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

سندھ وائلڈ لائف ریسکیو ٹیم کو محکمہ انہار کے عملے کی جانب سید ریائے سندھ میں پائی جانے والی نایاب انڈس ڈولفن کی موجودگی کی اطلاع دی گئی،ریسکیو ٹیم وہاں پہنچی تو انڈس ڈولفن کے جسم پر گولیاں لگنے سے دو سراخ بنے ہوئے تھے اور وہ مرچکی تھی۔ 

https://www.instagram.com/p/Cvoa6aPo1wp/?utm_source=ig_web_copy_link

جاوید مہر کے مطابق بلائنڈ ڈولفن دریائے سندھ سے راستہ بھٹک کر کیرتھر کینال کے ذریعے گینگ ریگولیٹر سے بلوچستان کی حدود میں داخل  ہوگئی تھی جسے نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ 

واضح رہے کہ گینگ ریگولیٹرز   سکھر بیراج سے نکلنے والی کیرتھر کینال سے پانی بلوچستان کی حدود میں لے جاتا ہے۔ ماری جانے والی انڈس ڈولفن کی عمر تقریبا 16 سے 20 ماہ کے درمیان تھی۔ 

حکام کے مطابق وہ بلوچستان وائلڈ لائف ڈپارٹمنٹ سے رابطے میں ہیں اور وقوعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں