ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی کپتان کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی

بھارتی کپتان کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی

نئی دہلی: بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پاکستان سے میچ کی فکر ستانے لگی۔

ایشیا کپ کا آغاز 30اگست کو ملتان میں میزبان گرین شرٹس اور نیپال کے مابین میچ سے ہوگا،پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2ستمبر کو کینڈی میں مقابل ہوں گی، اس ہائی وولٹیج مقابلے کے حوالے سے ابھی سے خاصا جوش وخروش پایا جاتا ہے، گذشتہ چند میگا ایونٹس میں گرین شرٹس نے روایتی حریف سے ہارنے کی روایت توڑی ہے۔

نجی ٹی وی کے  مطابق ایک انٹرویو میں بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی پاکستان سے میچ کو سخت امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روایتی حریف سے مقابلہ ہمیشہ ہی ایک بڑا چیلنج ہوتا ہے،گرین شرٹس کو مات دینے کیلیے ٹیم کو غیر معمولی کارکردگی دکھانا پڑے گی،ہماری کوشش ہوگی کہ بڑے میچ کا اضافی دبائو نہ لیتے ہوئے اپنے گیم پلان کے مطابق صلاحیتوں کا اظہار کرتے ہوئے کامیابی حاصل کریں۔

انھوں نے کہا کہ سری لنکن کنڈیشنز میں ایشیا کپ میچز سے ٹیموں کو ورلڈکپ کی اچھی تیاری اور کمبی نیشن کو حتمی شکل دینے میں بھی مدد ملے گی،بھارتی ٹیم بھی اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی پلاننگ میں بہتری لانے کی کوشش کرے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں