ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سبی ہرنائی ٹرین سروس افتتاح کے ایک روز بعد ہی معطل

 سبی: ہرنائی ٹرین سروس کو افتتاح کے ایک روز بعد ہی معطل کردیا گیا۔

ریلوے حکام  کے مطابق  سبی ہرنائی ٹرین کو 17اگست تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ٹرین کو چلانے یا نہ چلانے کا جائزہ لیا جائے گا،گزشتہ روز بھی ٹرین سبی سے روانہ ہونے کے بعد اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکی تھی۔

حکام کے مطابق ٹرین کو ہرنائی سے پہلے کچالی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا تھا۔ ٹرین کی بندش کی وجہ ہرنائی تک ٹریک کی سیکیورٹی کلیئر نہ ہونا ہے،سبی ہرنائی ٹرین سروس کی 19سال کے بعد بحالی کا گزشتہ روز گورنر بلوچستان نیافتتاح کیا تھا۔

خیال رہے کہ سبی میں چلنے والی ہرنائی ٹرین کوئٹہ سے چمن  تک کا راستہ طے کرتی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں