ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریم اورنگزیب کا پیمرا ترمیمی بل واپس لینے کا اعلان

collapse

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمر(ترمیمی) بل 2023 واپس لینے کا اعلان کر دیا۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس کنوینیر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت ہوا جہاں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پیمرا کے پرانے سیاہ قانون کو ختم کرنا چاہتے تھے، چار سال اپوزیشن میں رہتے ہوئے میڈیا کے ساتھ کام کیا، مخلصانہ سوچ اور بڑی محنت سے یہ بل تیار کیا تھا، بعض شقوں کے حوالے سے سامنے آنے والے تحفظات کا احترام کرتے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آئینی و جمہوری سوچ پر کوئی سمجھوتہ کبھی کیا ہے اور نہ ہی کبھی کر سکتے ہیں، میڈیا، اظہار رائے اور شہری آزادیوں کے آئینی حق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں