ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نئی اسمبلی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہوگی، خواجہ آصف

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہناہےکہ پی ٹی آئی کی حکومت ہوتی تو ملک ڈیفالت کر چکا ہوتا ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے، نئی اسمبلی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ معیشت ہوگی۔ سانحہ 9 مئی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ،آرمی تنصیبات پر اقتدار کے لئے حملہ کیا گیا،ایک شخص نے اقتدار کی خاطر سب داؤ پر لگا دیا ۔

قومی اسمبلی کے الوداعی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ،کل ایک شخص اپنے وکیلوں سے کہہ رہا تھا مجھے نکالو،اس شخص نے تحفے بیچے پیسے اپنے پاس رکھ لیئے ، 2 دن جیل میں گزارے  اب کہتا ہے مجھے نکالو،یہاں پر بہت سے لوگ ایسے ہیں جو قید و بند میں تھے ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ  23 سالوں سے اسمبلی نے اپنی مدت پوری کی ،پارلیمنٹ کے تقدس کو ہر حال میں بحال رکھنا ہے ،پارلیمنٹ کا احترام آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گیا ، بہت چیزیں ایسی بھی ہیں جس پر شرمندگی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی اسمبلی کے لئے سب سے بڑا مسئلہ معیشت کا ہوگا ، جس پر قوی حکمت عملی اپنانی پڑے گی ، دہشت گردی خلاف جنگ آج بھی جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں