ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایکواڈور: صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔

خبر کے مطابق، ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو  گزشتہ روز شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد  گاڑی  میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔

ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔

 فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے

بتایا گیا ہے کہ  ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

 واضح رہے کہ  ایکواڈور میں صدارتی ا نتخابات 20 اگست کو  ہونے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں