ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے نہیں بھاگنا چاہیے،فیصل کریم کنڈی

کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہمیں جلد از جلد الیکشن میں جانا چاہیے، سیاسی جماعتوں کو الیکشن سے نہیں بھاگنا چاہیے۔ 

اپنے ایک بیان میں فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ناموں پر مشاورت سے نگراں وزیرِ اعظم کا فیصلہ ہوگا، ہو سکتا ہے کہ سائرہ بانو نے اپوزیشن کی طرف سے نگران وزیرِ اعظم کیلئے نام دیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 2013 میں پیپلز پارٹی نے جلیل عباس جیلانی کا نام دیا تھا شاید اس لیے یہ نام زیادہ گردش کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تگڑا وزیرِاعظم ہو جو شفاف اور آزاد انتخابات کرا سکیں۔ 

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ میں کمیٹی کا ممبر نہیں مجھے نہیں علم کہ نگراں وزیرِ اعظم کیلئے پیپلز پارٹی نے کیا نام دیئے، نگراں وزیرِ اعظم سیاستدان ہو اس کو علم ہوتا ہے کہ کیسے الیکشن کرانا ہے، کیا سسٹم ہے۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسا نگراں وزیرِ اعظم آئے کہ الیکشن کے بعد یہ نہ کہے کہ میرے پاس اختیار نہیں تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں