گلاتا سرائے نے UEFA چیمپئنز لیگ کے تیسرے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں سلووینیا کی ٹیم اولپمیا لبلیانا کو 3-0 سے شکست دے دی۔
یہ میچ کل شب دارالحکومت لُبلیانا کے سٹوزائس اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
میچ میں گالاتاسرائے کی طرف سے 9ویں 48ویں اور اضافی وقت میں گول کیے گئے۔
اپنے حریف کو 3-0 سے ہرا کر اس مرحلے میں ترک ٹیم کی کامیابی کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
اس مرحلے کا دوسرا میچ 15 اگست بروز بدھ استنبول میں کھیلا جائے گا۔