ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: ریاست ہوائی کے تاریخی شہرلاہائینا میں سب کچھ جل کر خاکستر

امریکہ کی ریاست ہوائی کے جزیرے ماؤوی میں جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر چیز کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں اب تک 53 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ماؤوی آئی لینڈ میں منگل کی رات کو تین مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے تاریخی شہر لاہائینا میں بھی لگ بھگ 270 املاک کو جزوی یا مکمل طور پر نقصان پہنچایا ہے۔ امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے ہوائی میں ہنگامی حالات کے نفاذ کی منظوری دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے ماؤوی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ ابھی سامنے نہیں آئی ہے البتہ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ آگ کو خشک درختوں، تیز ہواؤں اور رطوبت کی کمی نے مزید بھڑکایا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں