ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد:سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اسحاق ڈارنے کہا کہ اب نہ نگران حکومت کچھ کرسکتی ہے نا الیکشن کمیشن،انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہی ہوں گے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ سینیٹ انتخابات سے پہلے عام انتخابات کا انعقاد لازم ہے، نئی حلقہ بندیاں دوماہ میں کرنی ہیں یا تین ماہ میں یہ الیکشن کمیشن پرمنحصر ہے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پرمنحصر ہے کہ وہ کب تک حلقہ بندیوں کا کام مکمل کرتا ہے،کوشش کی جائے تومارچ سے پہلے یہ تمام عمل مکمل کیا جا سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں