ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایڈن گارڈنز اسٹیدیم کولکتہ میں آگ بھڑک اٹھی، کرکٹرز کا سامان جل گیا

ایڈن گارڈنز اسٹیدیم کولکتہ میں آگ بھڑک اٹھی، کرکٹرز کا سامان جل گیا

کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)ورلڈ کپ سے قبل بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں آگ لگ گئی جس سے کرکٹرز کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کولکتہ کے ایڈن گارڈنز سٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ بھڑک اٹھی، آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی جس سے ان کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، آگ بدھ کی رات کو لگی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے، فائر برگیڈ کا عملہ کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔

خیال رہے کہ ایڈن گارڈنز بھارت کا مشہور کرکٹ سٹیڈیم ہے جہاں ورلڈکپ کے سیمی فائنل سمیت 5میچز شیڈول ہیں، ورلڈ کپ کے دوران پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان بھی ایک میچ اسی سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں