ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترک اخبارات سے جھلکیاں

آج کے  ترکیہ کےاہم اخبارات  کی اہم خبروں کے ساتھ حاضر خدمت ہیں۔

 

***روزنامہ ینی شفق : "قومی سلامتی کونسل  کے  اجلاس کے ایجنڈے پر  افریقہ "

قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا کہ افریقہ میں ہونے والے واقعات کا قریب سے جائزہ لیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ  براعظم کے مسائل کا مناسب ترین حل صرف براعظم کے مالک ہی تلاش کر سکتے ہیں۔

 

***روزنامہ ستار:  "خوف اور گھبراہٹ میں مبتلا: ترکوں سے پیچھے رہ جائیں گے”

ترکیہ کے دفاع کے بارے میں اپنے حیران کن بیانات کے ساتھ ایجنڈے میں آنے والے یونانی اناؤنسر یانس تھیوڈوراٹوس نے خوف و ہراس کے عالم میں یورپ کے  خطرے کو اسکرین پر پیش کیا ہے اور  ترک دفاع کی کامیاب پیش رفت کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے یونانی اناؤنسر نے کہا کہ "اگر پیرس توازن کو کنٹرول نہیں کر سکتا تو یورپی ہتھیاروں کی صنعت 2025 کے آخر تک ترکوں سے پیچھے رہ جائے گی۔”

 

***روزنامہ  صباح:  "عبدالحمیدحان  بحری  جہاز کا نیا مشن”

بحری بیڑے میں شامل ہونے کے ٹھیک ایک سال بعد، عبدالحمیدحان  ڈرلنگ جہاز کو بحیرہ روم میں اپنے نئے مشن کے لیے روانہ کردیا گیا ہے۔ توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر اآلپ ارسلان بائراکتار  نے کہا ہے کہ  عبد الحمید حان ڈرلنگ جہاز نے اپنا نیا مشن شروع کر دیا ہے۔

 

***روزنامہ خبر ترک :  OECDسے یوریشیا ٹنل کو ‘ماحولیات پسند’ ایوارڈ”

ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے وزیر عبدالقادراورال اولو  نے کہا ہے کہ یہ ایوارڈ اس بات کا اشارہ ہے کہ ہمارا پروجیکٹ ماحولیاتی بیداری اور ایک ٹھوس انفراسٹرکچر کی نمائندگی کرتا ہے جو آنے والی نسل کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

 

***روزنامہ حریت:  "کھلے پانی کی  تیراک آئی سو نے تاریخ رقم  کردی "

بودرم کے 22 سالہ اوپن واٹر تیراک آئی سو  ترک اولو  نے انگلش چینل کے بعد نارتھ چینل کو عبور کر کے تاریخ رقم کی ہے  ۔ ترک اولو  نارتھ چینل کو عبور کرنے والی پہلی ترک خاتون اور نوجوان ترک ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں