ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے لُونا۔25 خلاء میں بھیج دی

روس نے، آبی وسائل کی تلاش کے لئے، 1976 کے بعد سے اب تک پہلی دفعہ چاند پر خلائی گاڑی بھیجی ہے۔

روس وفاقی خلائی ایجنسی ‘روسکوسموس’ نے دارالحکومت ماسکو سے 5 ہزار 500 کلو میٹر مشرق میں واقع خلائی بیس ‘وسٹوچنی’  سے لُونا۔25 خلائی گاڑی  کے راکٹ ‘سویوز 2،1 وی ‘کو خلاء میں بھیج دیا ہے۔

کامیاب فائر کے بعد ‘لونا۔25 ‘ پرواز کے مدار میں داخل ہو گئی ہے۔ خلائی گاڑی 21 اگست کو چاند کے جنوبی قطب پر اترے گی۔

‘لونا۔25 ‘چاند پر تقریباً ایک سال تک تحقیقات کرتی رہے گی۔ خلائی گاڑی کے فرائض میں چاند کی سطح پر پانی کے وسائل کی تلاش، لُونر سطح کی شعاعوں، برقی مقناطیسی اخراج اور لُونر سطح پر اس برقی مقناطیسیت کے اثرات  جیسے موضوعات پر تحقیق شامل ہے۔

روسکوسموس کے سربراہ یوری بوریسوف نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ لونا۔25 کو پُرامن مقاصد  کے ساتھ چاند پر بھیجا گیا ہے۔ ہم، 2027، 2028 اور 2030 میں بھی چاند پر خلائی گاڑیاں بھیجنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں