ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق وزیراعظم نوازشریف ڈیڑھ ماہ بعد واپس لندن پہنچ گئے

workers

لندن:مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف واپس لندن پہنچ گئے۔

تفصیلات  کے مطابق ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ امارات اور سعودی عرب میں گزار کر نواز شریف لندن واپس آگئے ہیں، اس دوران انہوں نے تین یورپی ملکوں کا بھی دورہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف سمیت متعدد ن لیگی رہنمائوں کی چند روز میں لندن آمد کا امکان ہے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی کے مجوزہ پلان پر بھی بات چیت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق  نوازشریف آئندہ چند ہفتے لندن میں قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں