ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار

اسلام آباد:عدالت عظمی نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا۔

سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 19جون کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیس فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پنجاب انتخابات کیس میں حکومت نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ پیش کر کے بنچ پر اعتراضات اٹھائے تھے،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ محفوظ کیا،بنچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس اعجاز الاحسن شامل تھے۔

ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184کی شق تین کے تناظر میں عوامی مفاد کے مقدمات میں نظر ثانی اپیلیں لارجر بنچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کرنے کا ذکر ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں