ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: تحریک انصاف کے کارکنوں کیخلاف کریک ڈاؤن پھر شروع

لاہور: پنجاب میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن ایک بار پھر شروع کردیا گیا ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق صوبے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس افسران کو نئی فہرستیں فراہم کردی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد کیا گیا  ہے۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کارکنوں کو یوم آزادی بھرپور انداز میں منانے کا کہا گیا  تھا۔ جس کے بعد پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے۔ پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی پارٹی پرچم کسی مقام پر نظر نہ آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کو 9 مئی کے واقعات میں حراست میں لیا جارہا ہے ۔ اس سلسلے میں پولیس نے گزشتہ شب بھی 100 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے اور مطلوبہ شخص نہ ملنے پر قریبی عزیز و اقارب کو تھانے  لے جایا گیا ہے۔ بیشتر زیر حراست افراد کو تصدیق کے بعد شخصی ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں