لاہور: امیر جماعت اسلامی لاہورضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان ہی ملک و قوم کا قیمتی اثاثہ اور اسلامی انقلاب کا ہراول دستہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے پاکستان دنیا کے ان 15 ممالک میں شامل ہے جن کی نصف سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، خوش قسمتی سے ہماری کل آبادی کا 69 فیصدنوجوانوں پر مشتمل ہے ۔ نوجوانوں کو بنوقابل لاہور پروجیکٹ سے فنی تربیت دے کر ملک و قوم کیلئے قیمتی اثاثہ بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ لاہور 13 اگست کو لبرٹی چوک پر آزادی نائٹ تقریب کا انعقاد کریگی، جس میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان او ربنوقابل پروجیکٹ میں حصہ لینے والے طلبہ شرکت کریں اور 13 اور 14 کی درمیانی شپ یوم آزادی کے موقع پر قائد اعظیم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کی تکمیل کا عہد کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے آزادی نائٹ جماعت اسلامی یوتھ کے پروگرام کی تیاریوں کے سلسلہ میں جے آئی یوتھ لاہور کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے مزید کہا کہ 14 اگست یومِ آزادی تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے اس دن نوجوان قائد اعظم محمد جناح اور علامہ محمد اقبال کے پاکستان کی تکمیل کیلئے دیانتدار قیادت کا ساتھ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس کیلئے 76 سال پہلے لاکھوں مسلمانوں نے اپنی قیمتی جانوں کا قربانی دی تھی بدقسمتی سے آج انگریزوں اور ہندوں سے آزادی حاصل کرنے کے باوجود اسلامی جمہوری پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ سے محروم ہیں۔
انہوں نے مذید کہا کہ انشاء اللہ جماعت اسلامی کی قیادت ہی ملک میں قرآن و سنت کے بابرکت نظام کو نافذ کریگی، پوری قوم بلخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی کی دیانتدار اور اہل قیادت کا ساتھ دیں اور ترازو کے انتخابی نشان پر اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔
