ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 مئی واقعات پر بخشنا نہیں چاہیے، خورشید شاہ

incidents

سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پی پی خورشید شاہ نے کہا کہ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم بنے تو یہ مستقبل کی سیاست کی علامت ہو گی جبکہ جو نگران وزیراعظم بنے گا اس سے پتا چلے گا الیکشن کب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف اور راجہ ریاض کوشش کریں معاملہ الیکشن کمیشن میں نہ جائے، آئندہ بھی اتحادی حکومت ہی بنے گی، کسی پر پابندی کے حق میں نہیں۔

سانحہ 9 مئی پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعات پر چیئرمین پی ٹی آئی کو بخشنا نہیں چاہیے۔

ریویو ایکٹ فیصلے پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ بدنیتی پرمبنی ہے جو قومی اسمبلی ختم ہونے پر دیا گیا، انہیں ابھی بھی شاید پتا نہیں پارلیمنٹ کا ایک حصہ سینٹ موجود ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں