ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی تحلیل کردی، کابینہ بھی ختم، نوٹیفکیشن جاری

dissolved

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے سندھ اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کرنے کے بعد سمری لے کر گورنر ہاؤس گئے تھے، جہاں ان کا استقبال کامران ٹیسوری نے کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ سابق صوبائی وزراء سعیدغنی، ناصرحسین شاہ، شبیربجارانی اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے گورنر سندھ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دی جس پر ان کی جانب سے دستخط کر دیئے گئے جس کے بعد صوبائی اسمبلی تحلیل اور کابینہ بھی ختم ہوگئی۔

محکمہ قانون سندھ نے اسمبلی تحلیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نگرں وزیر اعلیٰ کے تقرر تک سیدمرادعلی شاہ وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے پرفائزرہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں