واشنگٹن:امریکی ریاست ریاست پینسلوینیا کے ایک مکان میں ہولناک دھماکا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرتی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھماکے کے بعد ایک مکان سے آگ کے شعلے اور دھواں اٹھ رہا ہے۔ پڑوس کے کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آتشزدگی سے تین گھر مکمل تباہ ہوگئے جبکہ دیگر کئی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ملبے تلے تین افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی بھی تصدیق ہوگئی۔
