ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انوار الحق کاکڑ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، صادق سنجرانی

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگراں وزیراعظم تعیناتی پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے ، قابل اور محنتی انسان ہیں ۔بلوچستان سے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کی بطور نگراں وزیر اعظم تعیناتی ایک اچھا فیصلہ ہے ۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ انوار الحق کاکڑ کی قائدانہ صلاحیتوں سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ بطور نگران وزیراعظم اچھے فیصلے کریں گے۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے ہمیشہ ایوان بالا میں مثبت کردار ادا کیا ۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ  انوار الحق کاکڑ اپنی ذمے داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں