ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیاکپ، رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت مقابلے پر خاموشی توڑ دی

نئی دہلی: بھارتی آل راونڈر رویندرا جڈیجا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر خاموشی توڑ دی۔

اسٹاراسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی آل راونڈر رویندرا جڈیجا نے انکشاف کیا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے وابستہ ناقابل تردید توقعات اور دبا موجود ہے لیکن بطور کھلاڑی ہندوستان جس بھی میچ میں شرکت وہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روایتی حریف کیخلاف ہم اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات، چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں اور جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجے کی کوئی گارنٹی نہیں۔

بھارتی آل رانڈر نے کہا کہ آپ اپنی پوری کوشش کر سکتے ہیں اور جیتنے کے لیے کھیل سکتے ہیں لیکن دن کے اختتام پر اگر نتیجہ آپ کے مطابق نہیں ہوتا ہے، تو آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں