ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بابر اعظم دنیا کا بہترین کھلاڑی، اس کا میچ دیکھنا اچھا لگتا ہے:ویرات کوہلی

نئی دہلی:دنیائے کرکٹ پر کئی سال تک حکمرانی کرنے والے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کپتان تمام فارمیٹ کا بہترین کھلاڑی ہے۔ 

بھارتی سپورٹس چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے ساتھ میرا پہلا براہ راست تعارف 2019 ورلڈ کپ میں ہوا تھا،عماد وسیم کے ساتھ میرا پہلے سے ہی رابطہ تھا اور عماد نے بتایا کہ بابر اعظم مجھ سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔

ویرات کوہلی نے مزید بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ ایک نشست ہوئی اور ہم نے کرکٹ کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی، پہلے ہی دن سے بابر اعظم نے بہت عزت اور تعظیم کا اظہار کیا اور بابر اعظم کے رویے میں آج تک کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ 

سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کہا ہے کہ بابر اعظم کا دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتا ہے اور اب وہ تمام فارمیٹ کا شاندار کھلاڑی ہے،اس نے اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھا ہے اور میں جب بھی بابر اعظم کا میچ دیکھتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں