ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عبدالحنان شاہد ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے ایمرجنگ پلیئر قرار

نئی دہلی:ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے عبدالحنان شاہد نے ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ 

بھارت میں ہونے والی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی اختتامی تقریب میں عبدالحنان شاہد کو ایمرجنگ پلیئر کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

ایشین ہاکی فیڈریشن کا اس حوالے سے  کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ نے باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے آنے کا موقع فراہم کیا ہے اور حنان شاہد نے اس کا فائدہ اٹھایا۔ 

ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ حنان شاہد غیر معمولی پرفارمنس اور پوٹینشل کی وجہ سے ایمرجنگ پلیئر ایوارڈ کے حقدار قرار پائے، ہاکی میں حنان شاہد کا مستقبل روشن ہے۔ 

یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم پہلی مرتبہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں نہ پہنچ سکی تھی اور بھارت میں ہونے والے اس ایونٹ میں قومی ٹیم نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں