ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

منزہ حسن نے تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرلی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما منزہ حسن نے پارٹی سےعلیحدگی اختیار کرلی۔

ایک بیان میں منزہ حسن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات اور فوجی اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کی بھرپور مذمت کرتی ہوں۔

منزہ حسن کا کہنا ہے کہ جو کچھ ہوا غلط تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا، ہمیں تمام اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک محب وطن پاکستانی کی طرح مجھے اپنی فوج پر فخر ہے، کوئی ایسی چیز جس سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچے افسوسناک ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک پاکستانی کی حیثیت سے ریاست کی بقا ہمارا فرض ہے، میں خود کو تحریک انصاف سے جدا کرتی ہوں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں